کاروبارتاجر اور پولیس
کراچی پولیس تاجروں کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کرے گی، ایڈیشنل آئی جی

تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے صدر بوہرہ بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن منصور جیک کی قیادت میں 9 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، تاجروں کو درپیش مسائل اور کاروباری مراکز کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تاجروں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں سیکریٹری بوہرہ بازار حسین باکو، شیخ بہادر الدین، طیب، علی جمال، محمد عباس، نور رحمان، محمد یوسف اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کو شیلڈ اور دیگر تحائف پیش کیے اور پولیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ذرائع
- بیانSpokesman



