پاکستاننواب شاہ میں اہم بیٹھک
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگو

ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں-محسن نقوی
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی امور، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواب شاہ میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم قومی امور بھی زیر بحث آئے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کہا تھا کہ اس معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے، عوام کی رائے سامنے آنے پر نئے صوبے بنائے جا سکتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں۔ ان کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں اہم ہیں اور کوئی بھی فیصلہ اختلافات کے ذریعے نہیں کیا جائے گا
بحث میں شامل ہوں
1 تبصرہ
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس
پاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہ
پاکستان
ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز ہے، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
پاکستان
مصطفی کمال کا اجتماع سے خطاب، اعظم بستی کی پختون برادری کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودیہ عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہخصوصیتعلیم
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ پنشن کے لیے عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور، وفاقی وزیر تعلیم اور کراچی کی سیاسی قیادت خاموش کیوں؟
پاکستان سے مزید
