پاکستانمصطفی کمال کی منہ توڑ پریس کانفرنس -مخالفین کے منہ بند
ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز ہے، انکوائری رپورٹ میں انکشاف

10 ارب روپے کی کرپشن کا دعویٰ مسترد، معاملہ 18 کروڑ 30 لاکھ 55 ہزار روپے کا ہے، سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے ویکسین کی خریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کا ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) کو قرار دیا ہے، جبکہ وزارتِ صحت کو اس پورے عمل سے لاعلم رکھا گیا۔
اسلام آباد میں پُر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور سرکاری دستاویزات میڈیا کے سامنے پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ویکسین کی خریداری کے عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی ذمہ داری بارڈر ہیلتھ سروسز پر عائد ہوتی ہے۔
سید مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے 10 ارب روپے کی کرپشن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اصل معاملہ 18 کروڑ 30 لاکھ 55 ہزار روپے کا ہے اور اب تک قومی خزانے کو کوئی مالی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزارتِ صحت نے ایف آئی اے کی کارروائی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ شفافیت کے لیے وزارتِ صحت کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی جا رہی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اپنے مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی بھی حربہ استعمال کر لیا جائے، میں چھوٹے صوبوں کے قیام کی حمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔




