پاکستانمرکزی مسلم لیک کے ترجمان کی پریس کانفرنس حکومت اور سسٹم پرکڑی تنقید
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیم

وزیراعلیٰ سندھ اور ان کا خاندان سرکاری اسپتالوں سے علاج کرائیں اور اپنے بچوں کی تعلیم سرکاری اسکولوں میں پڑھائیں، فیصل ندیم
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
کراچی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حکمران خود ملک میں بحران اور بدعنوانی کا اعتراف کر رہے ہیں، موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکا ہے، اسے ری سیٹ نہیں بلکہ فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز عوام کو اعتماد میں لے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں مہنگائی اور حالیہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل ندیم نے الزام عائد کیا کہ نارووال اور گوجرانوالہ کے حلقوں میں ان کی جماعت کی کامیابی دھاندلی کے ذریعے چھینی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 77 میں بھی انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے اور اپنا حق حاصل کرنے کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ حکمران عوامی مشکلات سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف عوامی مہم شروع کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہ ان دعوؤں کو اسی وقت تسلیم کیا جائے گا جب وزیراعلیٰ سندھ اور ان کا خاندان سرکاری اسپتالوں سے علاج اور اپنے بچوں کی تعلیم سرکاری اسکولوں سے حاصل کریں گے۔
پریس کانفرنس میں کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، سیکرٹری اطلاعات عادل علی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
مصطفی کمال کا اجتماع سے خطاب، اعظم بستی کی پختون برادری کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
پاکستان
موجودہ نظام کے تحت ملک مزید نہیں چل سکتا، فرسودہ نظام کی اصلاح ناگزیر ہے، سید مصطفیٰ کمال
پاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس
پاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہ
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگوپاکستان
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودیہ عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ
پاکستان سے مزید
