صحتپمز
پمز اسپتال کی گورننس میں اصلاحات، بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کی سفارش

پمز کے لیے مارکیٹ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کی تجویز وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس، پمز کے انتظامی و طبی نظام کا جائزہ
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پمز اسپتال میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ مومن علی آغا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پمز اسپتال کے انتظامی، طبی اور گورننس نظام میں بہتری کے لیے جاری اقدامات اور قانونی و انتظامی فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے پمز اسپتال کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے، مارکیٹ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے اور بورڈ کے ارکان کی مدتِ ملازمت تین سال مقرر کرنے کی سفارشات پیش کیں۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ وزیراعظم کی اصولی منظوری کے بعد مجوزہ گورننس فریم ورک کے لیے قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا، تاکہ پمز اسپتال کے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور طبی خدمات کے معیار میں بہتری لانے کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

