صحتعباسی شہید اسپتال
کراچی: عباسی شہید اسپتال میں ممنوعہ سرنجز برآمد ، تحقیقات شروع

واقعے کے بعد کے ایم سی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اسپتال کے اسٹور انچارج اور دیگر افسران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسٹور کے انتظامی امور میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عباسی شہید اسپتال میں غیر معیاری اور ممنوعہ سرنجوں کی برآمدگی کے معاملے پر گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر محمد طاہر کو معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب عباسی شہید اسپتال میں غیر معیاری اور ممنوعہ سرنجوں کی برآمدگی کے معاملے پر کے ایم سی نے گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر محمد طاہر کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر اسپتال میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (اسٹور) کے عہدے پر تعینات تھے۔
کے ایم سی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال کے اسٹور پر ماضی میں ڈرگ انسپکٹر کی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا، جس کے دوران غیر معیاری سرنجیں برآمد ہوئی تھیں۔ ان سرنجوں کے مارکیٹ میں استعمال پر پابندی عائد ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔ ڈرگ انسپکٹر نے کارروائی کے دوران متعلقہ ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
واقعے کے بعد کے ایم سی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اسپتال کے اسٹور انچارج اور دیگر افسران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسٹور کے انتظامی امور میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ دار قرار دیے گئے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع
- دستاویزAnti Corruption Dept & KMC




