پاکستانسی ڈی اے
سی ڈی اے نے 40 سال بعد اربوں روپے مالیت کی گیارہ سو کنال اراضی واگزار کرا لی
Press Releaseشہریوں کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی پر سی ڈی اے کی تعریف
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیکٹر ای-12 میں غیر قانونی قابضین سے اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال قیمتی سرکاری اراضی 40 سال بعد واگزار کرا لی۔
یہ اہم کامیابی وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایت اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں حاصل کی گئی۔
سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر انعم فاطمہ، اسلام آباد انتظامیہ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسلام آباد پولیس نے کی۔
اراضی واگزار کرانے کے بعد سیکٹر ای-12 میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ سرکاری اراضی کی بازیابی سے ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید سہولت پیدا ہوئی ہے، جبکہ منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا کام بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ سیکٹر ای-12 کا ترقیاتی منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کیا جا سکے۔
شہریوں نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف سی ڈی اے کی مؤثر کارروائی اور قیمتی سرکاری زمین واگزار کرانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ شہریوں نے سیکٹر ای-12 میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے وفاقی دارالحکومت کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ ادارہ اربوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے اور اس کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکٹر ای-12 میں ترقیاتی کاموں کی منظور شدہ معیار اور ضوابط کے مطابق بروقت تکمیل سی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سرکاری اراضی کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنا ادارے کی بنیادی ترجیحات ہیں۔
ذرائع
- بیانPRO CDA




