پاکستانایم کیو ایم پختون آبادیوں میں بھی متحرک
ایم کیو ایم پاکستان کا لانڈھی ٹاؤن میں رابطہ آفس قائم، پختون عمائدین کی حمایت اور تعاون کا اظہار

افتتاحی تقریب میں انچارج رابطہ کمیٹی (COC) و مرکزی رہنما فرقان اطیب، رکن قومی اسمبلی اقبال محسود، اراکین سندھ اسمبلی نجم مرزا اور شارق جمال سمیت ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی نے لانڈھی ٹاؤن کی یوسی 07، شیرپاؤ کالونی، ابراہیم حیدری ٹاؤن میں رابطہ آفس کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقے کے پختون عمائدین نے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت اور بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
افتتاحی تقریب میں انچارج رابطہ کمیٹی (COC) و مرکزی رہنما فرقان اطیب، رکن قومی اسمبلی اقبال محسود، اراکین سندھ اسمبلی نجم مرزا اور شارق جمال سمیت ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران علاقائی مسائل، عوامی رابطوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔




