تعلیملاٹھی چارج اور شیلنگ
اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش ناکام، پولیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال
احتجاج کرنے والے اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ انہیں ابتدائی تقرری کی تاریخ سے مستقل کیا جائے اور اساتذہ کے تبادلوں کا اختیار سندھ سیکریٹریٹ کے بجائے ضلعی سطح پر بحال کیا جائے
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تحت اساتذہ نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
پولیس کارروائی کے دوران اساتذہ کمیٹی کے مرکزی صدر غلام رسول مہر کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کرنے والے متعدد دیگر اساتذہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کی کارروائی کے بعد مظاہرین منتشر ہوکر دوبارہ کراچی پریس کلب پہنچ گئے۔ احتجاج کے باعث ریڈ زون اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
احتجاج کرنے والے اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ انہیں ابتدائی تقرری کی تاریخ سے مستقل کیا جائے اور اساتذہ کے تبادلوں کا اختیار سندھ سیکریٹریٹ کے بجائے ضلعی سطح پر بحال کیا جائے۔
مظاہرین نے کلسٹر حب پالیسی ختم کرنے اور کئی سال سے زیرالتوا اساتذہ کے گریڈ اپ گریڈ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اساتذہ نے کلسٹر حب پالیسی کے تحت چھوٹے سرکاری اسکولوں کو بڑے اسکولوں میں ضم کرنے کی مخالفت بھی کی۔
دوسری جانب احتجاج کے باعث ایم آر کیانی روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے جس سے فوارہ چوک، دین محمد وفائی روڈ اور سرور شہید روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو ایوان صدر روڈ اور زینب مارکیٹ کی جانب متبادل راستوں سے گزارا جاتا رہا، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- ماخذReporter
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس
پاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہ
پاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگو
پاکستان
ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز ہے، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگوپاکستان
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودیہ عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ
تعلیم سے مزید
