پاکستانایم کیو ایم کی نئے انتظامی یونٹس کے لیے سرگرمیاں تیز
فیڈرل بی ایریا ٹاؤن میں انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے اہم فالو اَپ اجلاس

انیس قائم خانی اور فرقان اطیب کی کارکنان سے ملاقات، بڑی تعداد میں ذمہ داران اور کارکنان کی شرکت
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام فیڈرل بی ایریا ٹاؤن میں انتظامی یونٹس کے قیام اور ان کی ورکنگ کے حوالے سے ایک اہم فالو اَپ اجلاس منعقد ہوا، جس کے لیے کارکنان کو محض 12 گھنٹے قبل مختصر نوٹس دیا گیا تھا۔
اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی اور مرکزی رہنما و انچارج سی او سی فرقان اطیب نے کارکنان سے گفتگو کی۔ اجلاس میں فیڈرل بی ایریا ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر جوائنٹ انچارج سی او سی عبداللہ شیخ، ممبران سی او سی عمیر صدیقی، عون علی، فیصل پٹنی، اظہر اور حارث بھی موجود تھے۔
اجلاس میں فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے سینئر کارکن ثاقب غنی اور نگران ٹاؤن انچارج شعبہ خواتین شادمان باجی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے جاری سرگرمیوں اور ان کی مؤثر ورکنگ کے سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
ذرائع
- بیانشعبہ اطلاعات ایم کیو ایم پاکستان




