پاکستانجمعیت علماء اسلام (ف)
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، پولیس کے چھاپے

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت کا مفتی ابرار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم، پولیس نے مسجد فاروق اعظم پہنچ کر وارنٹ کی تعمیل کروا دی
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کے خلاف قانونی کارروائی تیز کر دی گئی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کی جانب سے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔
اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں سیکٹر آئی نائن فور میں واقع مسجد فاروق اعظم پہنچ کر مفتی ابرار کو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری موصول کروا دیے۔
پولیس کے مطابق مفتی ابرار کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ نمبر 1212/26 درج ہے، جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے اور گرفتاری سے بچنے کے معاملے پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق 7 نومبر 2026 کو سیکٹر آئی نائن فور میں پیشگی اجازت اور این او سی کے بغیر احتجاجی اجتماع منعقد کیا گیا، جس کے دوران سڑک بند کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔
مقدمے کے متن میں الزام لگایا گیا ہے کہ احتجاج میں شریک افراد نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور سرکاری امور کی انجام دہی میں مداخلت کی۔ ایف آئی آر میں مسلح اور ڈنڈا بردار افراد کی جانب سے سرکاری اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے اور عام شہریوں، مسافروں اور قریبی رہائشی فلیٹس کے مکینوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے بعد مفتی ابرار کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، تاہم وہ تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔
مقدمے میں عائد الزامات اور عدالتی کارروائی کے حوالے سے مفتی ابرار یا جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مؤقف سامنے آنے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
پاکستان
زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو آگ اور خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان
مصطفیٰ کمال کی گلشن اقبال میں خصوصی انٹریکٹو سیشن میں شرکت، انتظامی یونٹس کے قیام پر گفتگو
پاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیم
تازہ ترین
جرائم
کراچی میں آن لائن جوئے کا 240 ارب روپے کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتارصحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، مصطفیٰ کمال
پاکستان سے مزید
