پاکستانسندھ میں خون خرابے کا خطرہ ؟
زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو آگ اور خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا: بلاول بھٹو زرداری

کراچی کی سڑکوں پر کچرے کے بجائے بہنے والے خون پر سوالات اٹھیں گے چیئرمین پیپلزپارٹی
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کی مرضی کے بغیر زور زبردستی سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر کچرے کے بجائے بہنے والے خون پر سوالات اٹھیں گے، اور یہ آگ و خون خرابہ کسی ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا۔
کراچی پریس کلب کے 'میٹ دی پریس' پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اور سوالات کے جوابات دیتے ہوئے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی خواہشات کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے اور یہ ان کے منشور کا بھی حصہ ہے، تاہم عوام کے نہ چاہتے ہوئے زبردستی کوئی فیصلہ مسلط کرنے کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایک اور تقسیم نہیں دیکھنا چاہتے۔
سندھ کی تقسیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کراچی پر تنقید ہوتی ہے تو وہ صرف کچرے کی صفائی تک محدود ہوتی ہے، لیکن اگر زبردستی صوبے کو تقسیم کیا گیا تو معاشرے میں ایسی تقسیم پیدا ہوگی جو دشمنی میں بدل جائے گی اور عام آدمی ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا۔
ماضی کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس شہر اور صوبے کے حالات سب کے سامنے ہیں، جب بھائی کو بھائی سے لڑوایا جاتا تھا اور قتل و غارت گری کروائی جاتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبردستی تقسیم کی صورت میں کراچی سے لے کر حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو الہیار اور نوابشاہ تک بھائی بھائی کے خون کا پیاسا ہو جائے گا، اور وہ اس طرح کی تباہی و بربادی ہرگز نہیں دیکھنا چاہتے۔
آخر میں انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی زبردستی کسی صوبے کو توڑنے کے خلاف ہے، تاہم عوام کی جانب سے آئینی اور قانونی طریقے سے ظاہر کی جانے والی خواہشات کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی، آج بھی کھڑی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
مصطفیٰ کمال کی گلشن اقبال میں خصوصی انٹریکٹو سیشن میں شرکت، انتظامی یونٹس کے قیام پر گفتگو
پاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیم
پاکستان
ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز ہے، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
پاکستان
مصطفی کمال کا اجتماع سے خطاب، اعظم بستی کی پختون برادری کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، مصطفیٰ کمالپاکستان
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے
پاکستان سے مزید
