پاکستانایم کیو ایم پاکستان/سید مصطفی کمال
انتظامی یونٹس کے قیام کی عوامی رابطہ مہم اور احتجاجی سرگرمیوں پر مصطفیٰ کمال سے اہم ملاقات
ترجمانتحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں سینئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی انتظامی یونٹس کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے جاری عوامی رابطہ مہم اور آئندہ کی سیاسی و احتجاجی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی انتظامی یونٹس کمیٹی کے نگران انچارج احمد سعید ناگوری، رکن رابطہ کمیٹی فیضان عزیز، رنچھوڑ لائن ٹاؤن کے ذمہ داران اور یوسی 4-A کی کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
اس موقع پر انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں اور ملک میں ہونے والے ریفرنڈم سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھانے، تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانترجمان
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
پاکستان
زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو آگ اور خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کا 22 نومبر کے جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم تنظیمی اجلاس
پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلےپاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
پاکستان سے مزید
