پاکستانسندھ میں 6 ہزار بچے ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوچکے ہیں
ایم کیو ایم پاکستان کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ
AI-generated imageپیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی مبینہ نااہلی کے باعث اندرون سندھ 48 فیصد بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما متاثر ہے، ترجمان ایم کیو ایم
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سال سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے باوجود صوبے کے انتظامی اور مالی امور چلانے میں ناکام رہے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 18 سال سے مسلسل سندھ میں حکومت کررہی ہے، جبکہ گزشتہ نصف صدی کے دوران بھی 30 سال تک صوبے میں اس کی حکمرانی رہی، تاہم حکومتی بے حسی کے باعث اندرون سندھ کے 48 فیصد بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما ان کی عمر کے تناسب سے نہیں ہو رہی۔
ترجمان کے مطابق اندرون سندھ کے بیشتر اضلاع میں اسکولوں سے باہر بچوں کی شرح 44 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اپریل 2026 تک سندھ میں 6 ہزار بچے ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوچکے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کے حکمران کراچی کی پانی کی لائنوں سے پانی چوری کرکے شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے فروخت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کو روکنے میں ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی اس معاملے پر شدید ردعمل دے رہی ہے۔ نئے صوبوں کی تشکیل سے پیپلز پارٹی کو سالانہ سوا 2 ہزار ارب روپے سے زائد کی آمدن سے محروم ہونے اور وفاق میں حکومت سازی کا موقع نہ ملنے کا خدشہ ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ جان لے کہ مصطفیٰ کمال کے خلاف کوئی بھی سازش یا مبینہ جھوٹا پروپیگنڈا انہیں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت سے دستبردار نہیں کر سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان نئے صوبوں کے قیام کے مؤقف پر قائم ہے اور اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانSpokesman
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
پاکستان
زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو آگ اور خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان
انتظامی یونٹس کے قیام کی عوامی رابطہ مہم اور احتجاجی سرگرمیوں پر مصطفیٰ کمال سے اہم ملاقات
پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کا 22 نومبر کے جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم تنظیمی اجلاس
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلےپاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
پاکستان سے مزید
