پاکستانشرپسندوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے
دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشنز تیز کرنے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شہر میں سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، چیف کوآرڈینیٹر پیفٹیک، مختلف شعبوں کے ڈی آئی جیز، ایڈیشنل کمشنر ون، ایڈیشنل سیکریٹری آئی ایس ہوم ڈیپارٹمنٹ، رینجرز اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشنز مزید مؤثر بنانے اور کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
شرکاء نے حساس تنصیبات کی سیکیورٹی یقینی بنانے، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اضافے پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ بھتہ خوری، غیرقانونی اسلحے کی ترسیل اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے لیے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔
اجلاس میں بھتہ خوری سے متعلق غیر مصدقہ رپورٹس کے سدباب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ عادی مجرموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کسی کو بھی شہر کا امن و امان خراب کرنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق قانون کی بالادستی اور ریاستی رِٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانPRO Pakistan Rangers Sindh
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
پاکستان
آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے-آئی ایس پی آر
پاکستان
پاک فوج کا سابق آرمی چیف جنرل عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
پاکستان
ڈی آئی خان آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، 6 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہمپاکستان
زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو آگ اور خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان سے مزید
