جرائمدہشت گردوں کے خلاف رینجرز کا کریک ڈاؤن
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز
دہشت گرد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار چلانے کے علاوہ خودساختہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بنانے کی تربیت بھی دی گئی تھی-ترجمان
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حنیف عرف شینا ولد سخی بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 2012 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈرز اسماعیل اور مجاہد کی مدد سے افغانستان کے علاقے پنجوئی میں عسکری تربیت حاصل کی تھی۔ یہ تربیت فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عبداللہ سرحندی کی نگرانی میں دی گئی۔
رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار چلانے کے علاوہ خودساختہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بنانے کی تربیت بھی دی گئی تھی۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد کمانڈر عبداللہ سرحندی نے اسے کراچی میں تنظیم کے لیے خزانچی مقرر کرنے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
ترجمان کے مطابق 2012 اور 2013 میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران ملزم کے متعدد ساتھی جھڑپوں میں مارے گئے، جس کے بعد وہ روپوش ہوگیا۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کراچی واپس آنے کے بعد اس نے ڈکیت گروہ کا نیٹ ورک منظم کیا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کی متعدد وارداتیں کیں۔ اس کی آخری ڈکیتی 60 لاکھ روپے کی تھی۔ دورانِ واردات فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی الزام ہے۔
رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار دہشت گرد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں
جرائم
بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کے مبینہ کارندے میاں بیوی گرفتار
جرائم
کراچی پولیس کی کارروائی، ملازمت کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر 59 لڑکیوں کے موبائل فون ہتھیانے والا مرکزی ملزم گرفتار
جرائم
ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، اہلکار اسپتال چھوڑ کر فرار
جرائم
ضیا لنجار نے نوابشاہ میں ماڈل پولیس اسٹیشن اے سیکشن کا افتتاح کردیا
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخپاکستان
سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، مصطفیٰ کمالپاکستان
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلےپاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
جرائم سے مزید
