جرائمنااہل کراچی پولیس
ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، اہلکار اسپتال چھوڑ کر فرار
کراچی میں لٹنے کا خوف بھی جانیں لینے لگا ناظم آباد میں ڈاکوؤں کے خوف سے جاں بچا کر بھاگنے والا پولیس کی گولی لگنے سے زخمی
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
شہر میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک اور نوجوان زخمی ہوگیا۔ ناظم آباد نمبر 2 میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈاکو سمجھ کر نوجوان شوریم پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان شوریم کے مطابق وہ رات کے وقت ایک تاریک گلی میں موٹر سائیکل پر موجود تھا کہ اس دوران اسے عقب سے 125 موٹر سائیکل کی آواز سنائی دی۔ خوف کے باعث اس نے اپنی موٹر سائیکل بھگانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی۔
شوریم کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک گولی اسے لگی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اسے زخمی حالت میں اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور کسی کو فون کرکے بتایا کہ انہوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا ہے۔ شوریم نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے اس پر اسلحہ پھینکنے کا الزام بھی عائد کیا۔
شوریم کے مطابق پولیس اہلکار اسے زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تقریباً چھ گھنٹے قبل پیش آیا۔
ذرائع
- ماخذReporter



