جرائمنجی گارڈز: محافظ یا رہزن؟
نیوز چینل کی سیٹلائٹ وین کی چوری سیکیورٹی کمپنیاں —سیکیورٹی رسک بن گئیں
AI-generated imageڈی ایس این جی کا چوری ہونا تشویشناک تھا کہ چوری کرنے والے کہیں اس کو دہشت گردی کی کسی واردات میں استعمال نہ کرلیں
تحریر: عمران احمد
جمعہ 23 اکتوبر کی صبح ایک حیران کن خبر سنی کہ ایک نجی چینل کی ڈی ایس این جی (سیٹلائٹ وین) دفتر کے باہر سے چوری ہو گئی ہے اور دفتر کے باہر پہرا دینے والا سےسیکیورٹی گارڈ غائب ہے جب گاڑی میں لگے ٹریکر کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کی تو انکشاف ہوا کہ چوروں نے ٹریکر کو بے کار کردیا ہے ۔
سیاسی ومذہبی جماعتوں اور مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران ڈی ایس این جی کے شیشے توڑنے اور اس کو نقصان پہنچانے کی حد تو نیوز ٹیم کو سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہی ٹیم بے چاری ڈی ایس این جی وین اور کوریج کے آلات کو اپنی جان پر کھیل کر بچا بھی رہی ہوتی ہے تاہم ثالم ڈی ایس این جی چوری کا واقعہ انتہائی حیران کُن تو تھا ہی سنسنی خیز بھی تھا کیونکہ ڈی ایس این جی ایسی گاڑی ہے جو کسی بھی چینل کا چلتا پھرتا اشتہار ہوتی ہے اور حساس سے حساس مقامات پر اکثر بغیر کسی چیکنگ کے پہنچ جاتی ہے چناچہ ڈی ایس این جی کا چوری ہونا تشویشناک تھا کہ چوری کرنے والے کہیں اس کو دہشت گردی کی کسی واردات میں استعمال نہ کرلیں کیونکہ ملکی حالات اس حوالے سے خاصے تشویشناک ہیں۔
ان حالات میں سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں ڈی ایس این جی کی چوری نے پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی دوڑیں لگوا دیں کیونکہ کافی عرصہ سے کراچی میں کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشات کا اظہار کرکے سیکیورٹی ادارے ریڈ الرٹ ہیں پھر جمعہ کی دوپہر ہی خبر ملی کہ ڈی ایس این جی کیماڑی کے قریب نیٹو جیٹی کے پل پر رینجرز کے جوانوں نے پکڑ لی اور چوری کرنے والے سےسیکیورٹی گارڈ عبدالرزاق کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کا ساتھی بہادر چانڈیو فرار ہوگیا گرفتاری سے قبل دونوں ملزمان پہلے ڈی ایس این جی کو نیشنل ہائی وے لے کر گئے اور پھر ڈیفنس لے کر آئے مگر اس دوران اطلاع کے باوجود چالان پر چالان کرکے کروڑوں روپے کمانے والی پولیس کو ایک موقر نیوز چینل کی ڈی ایس این جی جس پر نیوز چینل کا نام پینا فلیکس کے ذریعے جلی حروف میں لکھا ہے کہیں نظر نہیں آئی وہ تو بھلا ہو پاکستان رینجرز سندھ کا کہ اس کی فزیکل ناکہ بندی نے ممکنہ دہشت گردی کے اس واقعے کو ہونے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا اس چابک دستی اور سریع الحرکت اقدام پر بلاشبہ ریبجرز قابل تحسین ہے تاہم پکڑے جانے سے قبل ملزمان ڈی ایس این جی کا اے سی ، جنریٹر اور اہم پرزہ ڈیفنس اور کلفٹن میں فروخت کرچکے تھے جبکہ ڈی ایس این جی سے ایک چھوٹا سلینڈر اور آکسیجن سلینڈر برآمد ہوئے جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک دروازہ بھی سیل بند کیا گیا تھا جس کی تفتیش کراچی کی مایہ ناز پولیس کررہی ہے
سیکیورٹی کمپنی کا کردار
اب باری آتی ہے سب سے اہم نکتے کی کہ اس سنگین واردات میں ملوث ملزمان میں سے فی الحال عبدالرزاق کا تعلق ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے ہے جس کو کمپنی نے محافظ بنا کر نیوز چینل کے دفتر کے باہر معاوضہ کے عیوض تعینات کیا اور وہی محافظ رہزن نکلا جب تفتیش کاروں نے گارڈ عبدالرزاق کی چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ ایک تو عبدالرزاق غیر مقامی ہے اور اس کا تعلق ٹنڈو آدم سے اور قوم کا بھٹی سرائیکی ہے اور کمپنی مین میں نوکری کے وقت اس کا کوئی ضمانتی نہیں تھا اور نہ ہی اس نے جو نمبر لکھوایا وہ اصلی نکلا اور بہادر چانڈیو کو وہ اپنا دوست اور وارداتوں کا منصوبہ ساز بتاتا ہے۔




