خصوصی رپورٹرائے اور تجزیہرائےسانحۂ حیدرآباد 1988
وسیم اختر کی قادر مگسی کو بند کمرے میں مذاکرات کی دعوت: ایم کیو ایم پاکستان آخر کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟
تحریر: عمران احمد
38سال قبل حیدرآباد میں کھیلی گئی خون کی ہولی کے زخم آج بھی تازہ ہیں

”قادر مگسی بھائی سے کہتا ہوں کہ میرے ساتھ بیٹھ جائیں ون آن ون بیٹھ جائیں کسی ٹاک شو میں نہیں بند کمرے میں بیٹھ جائیں ایک دوسرے کو کنوینس کرتے ہیں آپ اپنا ریکارڈ لے آئیں میں اپنا ریکارڈ لے آتاہوں ان کی کارکردگی کا نہ میں سپورٹ کرتا ہوں پیپلزپارٹی کو اور آپ بھی ناقد ہیں پیپلزپارٹی کی کارکردگی کے کیوں کہ ان کی حرکتیں ایسی ہیں تو کیوں نہ مگسی صاحب ہم بیٹھ جائیں اور چیزیں ایکس چینج کرلیں“

یہ گفتگو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کی حیدرآباد میں ایک میڈیا ٹاک میں کی —حیدرآباد وہی شہر ہے جہاں 30ستمبر 1988کو خون کی ایسی ہولی کھیلی گئی تھی جس کا ہولناک منظر 38سال بعد بھی حیدرآباد کے شہری نہیں بھولے جب حیدرآباد کی گلیوں میں اردو بولنے والا کا خون پانی کی طرح بہہ رہا تھا سڑکوں پر لاشیں بکھری ہوئی تھیں اور جدید اسلحہ سے لیس دہشت گرد گلی محلوں میں دندناتے پھر رہے تھے اور ہر اردو بولنے والے کو گولیوں سے بھون رہے تھے حیدرآباد سے گذرنے والی ٹرینوں پر اندادھند فائرنگ کی گئی اس وقت کے اخبارات نے اس خوں ریزی میں جاں بحق ہونے معصوم شہریوں کی تعداد 150 سے زائد بتائی تھی۔ اخبارات میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حیدرآباد کی جانب سے چند روز بعد ایک پریس نوٹ جاری ہوا جس کے مطابق 30ستمبر کو حیدرآباد کے معصوم شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کے ملزمان کی شناخت میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے ۔۔پریس نوٹ کے مطابق تفتیس کے دوران گرفتار مشتبہ افراد نے انکشاف کیا کہ تمام منصوبہ جئے سندھ اسٹوڈینس فیڈریشن کے سرگرم رہنما قادر مگسی نے بدنام زمانہ مجرم جانو آرائیں کے تعاون سے بنایا تھا۔ اس خونریزی کے حوالے سے اخبارات نے تفتیشی ذرائع کی بنیاد پر یہ خبریں بھی دیں کہ اس سانحے کے لئے رقوم قادر مگسی اور جانو آرائیں نے فراہم کی تھی اور حیدرآباد کے 30مقامات پر بیک وقت کارروائی شروع کی گئی اخبار نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا کہ یہ ساری کارروائی بھارتی سراغ رساں ادارے را کی ایما پر کی گئی آج وہی قادر مگسی ایک بار پھر 38سال بعد صوبوں کا مطالبہ کرنے والوں کو انتہائی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے
حیدرآباد میں ایم کیو ایم
اسی حیدرآباد میں مہاجروں /اردو بولنے والوں کی نمائندہ جماعت ہونے کی دعویدار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سانحہ حیدرآباد کے سرکار کی جانب سے ذمہ دار قرار دیئے جانے والے قادر مگسی (بھائی) کو بند کمرے میں پیپلزپارٹی کے خلاف مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں، ایسی کیا آفت ایم کیو ایم پر آپڑی کہ اس کو پیپلزپارٹی کے خلاف صف بندی کے لئے قادر مگسی (بھائی) کے تعاون کی ضرورت پڑی سیاسی حلقوں کے مطابق کیا ایم کیو ایم نئے صوبوں کی جدوجہد قادر مگسی کے ساتھ مل کر کرنا چاہتی ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب ملک بھرمیں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بنانے کے لئے ایک منظم تحریک چل رہی ہے جس کو واقعتاً پہلی مرتبہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی اس حمایت کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ ایم کیو ایم اس تحریک میں ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہے لیکن وسیم اختر کی نئے صوبوں کے قیام کے بدترین دشمن قادر مگسی کو مذاکرات کی دعوت سے اس تحریک کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے صوبوں کی اس تحریک پر سانحہ حیدرآباد کے مرکزی کردار قادر مگسی (بھائی) کے یہ خیالات ہیں





