جرائمدہشت گردوں کے خلاف کارروائی
کراچی: سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم SLA کے دو دہشت گرد گرفتار، آئی ای ڈی اور ہینڈ گرنیڈ برآمد

تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش لبریشن آرمی (SLA) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت مدد علی عرف علی ولد علی اکبر اور جنید علی عباسی ولد امان اللہ عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کالعدم تنظیم SLA کے کمانڈر دریا خان سے مسلسل رابطے میں تھے اور سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کالعدم تنظیم SLA کی جانب سے عسکری تربیت فراہم کی گئی تھی، جبکہ برآمد ہونے والا آئی ای ڈی اور ہینڈ گرنیڈ بھی تنظیم نے فراہم کیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد اپنے کمانڈر دریا خان کی ہدایت پر کراچی آئے تھے اور شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، رینجرز اور پولیس کی اہم تنصیبات اور دفاتر کی ریکی مکمل کرچکے تھے اور ان مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی آپریشنز کراچی میں مقدمات الزام نمبر 110/2026 اور 111/2026 درج کرلیے گئے ہیں۔ دونوں مقدمات ایکسپلوسیو سبسٹینس ایکٹ 1908 کی دفعات 4 اور 5 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے انکشافات کی روشنی میں دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی جائے گی۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانSpokesman CTD
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں
جرائم
بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کے مبینہ کارندے میاں بیوی گرفتار
جرائم
کراچی پولیس کی کارروائی، ملازمت کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر 59 لڑکیوں کے موبائل فون ہتھیانے والا مرکزی ملزم گرفتار
جرائم
نیوز چینل کی سیٹلائٹ وین کی چوری سیکیورٹی کمپنیاں —سیکیورٹی رسک بن گئیں
جرائم
ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، اہلکار اسپتال چھوڑ کر فرار
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخپاکستان
سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، مصطفیٰ کمالپاکستان
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلےپاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
جرائم سے مزید
