پاکستانایم کیو ایم نے نئے انتظامی یونٹس کے لیے مہم تیز کردی
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم

تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں انتظامی یونٹس کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں پاک کالونی ٹاؤن میں انتظامی یونٹ کے حوالے سے ایک عظیم الشان عوامی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما فرقان اطیب نے رکن سندھ اسمبلی فہیم پٹنی اور اراکین رابطہ کمیٹی (سی او سی) کے ہمراہ شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فرقان اطیب نے انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت، اہمیت اور مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزرز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کی یوسی B/19 میں بھی انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا۔
مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ انتظامی یونٹس کمیٹی کے رکن نہال ملک، سابق رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے عوام کو انتظامی یونٹس کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اورنگی ٹاؤن کے جوائنٹ انچارج نوشاد شیخ، ٹاؤن کمیٹی اور یوسی کمیٹی کے اراکین، یوسی انچارجز اور کارکنان بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے تحت اجتماعات اور آگاہی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانترجمان
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
مصطفیٰ کمال کی گلشن اقبال میں خصوصی انٹریکٹو سیشن میں شرکت، انتظامی یونٹس کے قیام پر گفتگو
پاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیم
پاکستان
ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز ہے، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
پاکستان
مصطفی کمال کا اجتماع سے خطاب، اعظم بستی کی پختون برادری کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، مصطفیٰ کمالپاکستان
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے
پاکستان سے مزید
