پاکستانبحریہ ٹاؤن نیب کے شکنجے میں مزید مشکلات کا شکار
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخ

حکومت سندھ کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع ملیر میں 17,672 ایکڑ سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر تبدیل یا ہتھیایا گیا-ترجمان نیب
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، کمشنر حیدرآباد نے ضلع جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خان کے دیہہ مول میں 1,338.38 ایکڑ اراضی سے متعلق ریونیو ریکارڈ میں درج اندراجات منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ منسوخ کی گئی اراضی کی مالیت ایف بی آر کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق 64 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کی جانب سے جاری کردہ فریزنگ آرڈرز کی روشنی میں کمشنر حیدرآباد نے لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعہ 164 کے تحت کارروائی شروع کی تھی۔ اس سلسلے میں 15 اکتوبر 2026 کو مذکورہ اراضی اور اس سے متعلق سابقہ ریونیو اندراجات منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
حکم نامے کے تحت ڈپٹی کمشنر جامشورو کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریونیو ریکارڈ میں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے ساتھ اراضی کا قبضہ حکومت کے حق میں بحال کیا جائے۔
دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کراچی (BTK-2) کی 3,150 ایکڑ اراضی کی منسوخی کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔ یہ اراضی محکمہ جنگلات کی اس محفوظ جنگلاتی زمین پر قائم پائی گئی ہے جسے 1966 میں باضابطہ طور پر نوٹیفائی کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب کراچی کی احتساب عدالت میں پہلے ہی ریفرنس نمبر 1/2025 دائر کر چکا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع ملیر میں 17,672 ایکڑ سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر تبدیل یا ہتھیایا گیا۔ ریفرنس کے مطابق اس اراضی کی مالیت 708 ارب روپے ہے۔
نیب ریفرنس میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹروے ایم 9 سے متصل بحریہ ٹاؤن کراچی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی استعمال کی گئی۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانNAB Spokesman
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو آگ اور خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان
مصطفیٰ کمال کی گلشن اقبال میں خصوصی انٹریکٹو سیشن میں شرکت، انتظامی یونٹس کے قیام پر گفتگو
پاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیم
پاکستان
کیا خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے ہاتھ دھو بیٹھے؟
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، مصطفیٰ کمالپاکستان
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلےپاکستان
زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو آگ اور خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان سے مزید
