پاکستانایم کیو ایم انٹرپارٹی الیکشن میں تاخیری حربے !
کیا خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے ہاتھ دھو بیٹھے؟

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نام غائب، پارٹی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
تحریر: ملک ظہیر حسین اعوان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ ecp.gov.pkپر 5نومبر 2026کو ملک کی 161پارٹیوں کی فہرست اپ ڈیٹ کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہے۔

سیاسی جماعتوں کی فہرست میں سیریل نمبر ، پارٹی کا نام ، پارٹی کے سربراہ کا نام ، پارٹی آفس کے مرکزی دفتر کا ایڈریس اور فون نمبر درج ہے لیکن سیریل نمبر42پر درج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم پاکستان) کے آگے خانے میں پارٹی سربراہ کے نام کی جگہ خالی ہے جس سے یہ تاثر سامنے آرہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرپارٹی الیکشنز بار بار ملتوی ہونے کہ وجہ سے کئی بار بطور چیئرمین ایکسٹیشن لینے والے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر مقبول صدیقی کو الیکشن کمیشن نے بطور سربراہ ان کا نام فہرست سے خارج کردیا ہے.
ایم کیو ایم پاکستان میں گذشتہ کئی سال سے انٹرپارٹی الیکشن کا انعقاد کا معاملہ تنازعے کا شکار ہے اور الیکشن کمیشن کے بار بار انتباہ کے باوجود خالد مقبول صدیقی انٹر پارٹی الیکشن کا انعقاد کرانے میں ناکام رہے ہیں ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی کبھی ایران امریکا جنگ تو کبھی طبعیت خرابی کو جواز بناکر الیکشن کمیشن سے تاریخوں پر تاریخیں لیتے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کو خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرائی تھی 14اکتوبر 2026کو ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کرادیں گے مگر وہ ناکام رہے جس پر الیکشن کمیشن نے چند روز قبل انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا کہ دو ہفتوں میں الیکشن نہ کرانے کی وجوہات سے آگاہ کریں۔
ایم کیو ایم پاکستان میں انٹراپارٹی الیکشنز ایک طویل عرصہ سے منعقد نہیں ہوئے جس کے باعث پارٹی کے کارکنان میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے کئی فورمز پر وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال بھی انٹرپارٹی الیکشن کے انعقاد میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 5نومبر کو اَپ ڈیٹ ہونے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں سے خالد مقبول صدیقی کا نام غائب ہونے پر ایم کیو ایم کے حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ہے کہ جب الیکشن کمیشن خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین تسلیم نہیں کررہا تو وہ پارٹی کے فیصلے کیسے کریں گے ؟ جبکہ یہ بات بھی پارٹی کے حلقوں میں پھیل گئی ہے کہ اب خالد مقبول پارٹی چیئرمین شپ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- عوامی ریکارڈECP
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز ہے، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
پاکستان
مصطفی کمال کا اجتماع سے خطاب، اعظم بستی کی پختون برادری کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
پاکستان
آزاد کشمیر: پندی واقعے میں دھماکا خیز مواد گھر کے اندر موجود ہونے کا شبہ، ایس پی باغ کے اہم انکشافات
پاکستان
آزاد کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس، مظفرآباد میں پروقار تقریب، قومی اتحاد اور حقِ خودارادیت پر زور
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگوپاکستان
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودیہ عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ
پاکستان سے مزید

