پاکستانیوم تاسیس
آزاد کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس، مظفرآباد میں پروقار تقریب، قومی اتحاد اور حقِ خودارادیت پر زور
صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی سمیت سرکاری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
آزاد کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی سمیت سرکاری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرانے اور قومی و ملی ترانوں سے ہوا۔ اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے پریڈ پیش کی، جس کا معائنہ مہمانِ خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر نے کیا۔ تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے سراہا، جبکہ صدر آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں اعزازی تمغے بھی تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947 کو آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کا قیام ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں اور آزادی کے لیے بے مثال جدوجہد کا ثمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان و کشمیر ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت قابلِ قدر ہے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی استقامت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد اور مضبوط ادارے ہی خوشحال ریاست کی بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا رشتہ محض جغرافیائی نہیں بلکہ اسلامی، نظریاتی اور روحانی بنیادوں پر استوار ہے۔ جس طرح پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، اسی طرح کشمیر بھی پاکستان کے بغیر نامکمل ہے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر نے معرکۂ حق کے نتیجے میں پاکستان کی جنگی اور سفارتی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو مبارکباد بھی پیش کی۔
تقریب میں یومِ تاسیس کے حوالے سے آزادی کی جدوجہد، کشمیری عوام کی قربانیوں، قومی یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانPRO
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
کیا خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے ہاتھ دھو بیٹھے؟
پاکستان
ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز ہے، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
پاکستان
مصطفی کمال کا اجتماع سے خطاب، اعظم بستی کی پختون برادری کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
پاکستان
آزاد کشمیر: پندی واقعے میں دھماکا خیز مواد گھر کے اندر موجود ہونے کا شبہ، ایس پی باغ کے اہم انکشافات
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگوپاکستان
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودیہ عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ
پاکستان سے مزید
