پاکستانآزاد کشمیر
آزاد کشمیر: پندی واقعے میں دھماکا خیز مواد گھر کے اندر موجود ہونے کا شبہ، ایس پی باغ کے اہم انکشافات
باغ میں 29 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے میں خواتین اور دو بچوں سمیت جانی نقصان ہوا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی گئی۔
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ کے گاؤں پندی میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سپریٹنڈنٹ پولیس امیر الدین نے دعویٰ کیا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا خیز مواد متاثرہ گھر کے اندر رکھا گیا تھا، جبکہ واقعے کے بعد شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ بھی کی۔
ایس پی باغ امیر الدین کے مطابق 29 اکتوبر کو پندی گاؤں میں پیش آنے والے واقعے میں خواتین اور دو معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد متاثرہ گھر کی دیواروں پر نشانات اور فرش پر گڑھا نہ ہونے کی بنیاد پر یہ شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ بارودی مواد گھر کے اندر ہی رکھا گیا تھا۔
ایس پی امیر الدین کے مطابق واقعے سے یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ آیا شرپسند عناصر عام شہریوں کے گھروں کو اپنے ٹھکانوں کے طور پر استعمال کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم چلائی گئی اور اس کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایس پی باغ کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مبینہ طور پر ابتدا ہی سے ریاست کے ساتھ تصادم کی حکمت عملی کے تحت سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں۔
امیر الدین نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
کیا خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے ہاتھ دھو بیٹھے؟
پاکستان
ویکسین خریداری میں بے ضابطگیوں کی ذمہ دار بارڈر ہیلتھ سروسز ہے، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
پاکستان
مصطفی کمال کا اجتماع سے خطاب، اعظم بستی کی پختون برادری کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
پاکستان
آزاد کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس، مظفرآباد میں پروقار تقریب، قومی اتحاد اور حقِ خودارادیت پر زور
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگوپاکستان
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودیہ عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ
پاکستان سے مزید
