پاکستانانتظامی یونٹ/ایم کیو ایم
ایم کیو ایم : ضلع شرقی کے کارکنان کا جائزہ اجلاس، انیس قائم خانی نے صدارت کی

تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
شاہراہِ فیصل پر انتظامی یونٹس کے حوالے سے ہونے والے عوامی اجتماع سے قبل ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کارکنان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی اور مرکزی رہنما و انچارج سی او سی فرقان اطیب نے گفتگو کی۔
اس موقع پر مرکزی رہنما شاکر علی، نیک محمد، ڈاکٹر صغیر احمد، عبدالقادر خانزادہ، شمشاد صدیقی، رؤف خان سمیت اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔




