پاکستانپی آئی اے کے فضائی آپریشن میں توسیع
پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن مزید وسیع، برمنگھم کے لیے یکم دسمبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ابتدائی طور پر یہ پروازیں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جائیں گی۔ترجمان
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے اپنے فضائی آپریشن میں مزید توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد اور برمنگھم کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور برمنگھم کے درمیان یکم دسمبر سے ہفتہ وار تین براہِ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر یہ پروازیں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جائیں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ برمنگھم کے لیے براہِ راست پروازوں کے آغاز سے برطانیہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور انہیں براہِ راست پاکستان آنے جانے کا موقع ملے گا۔
پی آئی اے کے مطابق برطانیہ ایئرلائن کے لیے انتہائی اہم فضائی روٹ ہے اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی مجموعی تعداد 23 تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
برمنگھم کے لیے پروازوں کا آغاز پی آئی اے کے برطانیہ میں فضائی نیٹ ورک کی توسیع کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع
- بیانSpokesman




