پاکستانپی آئی اے
پی آئی اے کا طیاروں کی ڈیپ کلیننگ اور کیبن مینٹیننس کا خصوصی اقدام شروع کرنے کا فیصلہ
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل طیاروں کی صفائی اور کیبن مینٹیننس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیپ کلیننگ کا عمل شروع کردیا ہے۔
اس سلسلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پی آئی اے کے طیاروں کے کیبن کی خصوصی صفائی اور مینٹیننس کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے طیاروں کی صفائی، کیبن کی دیکھ بھال اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ای او پی آئی اے ایڈرین ہملٹن مانز کا کہنا ہے کہ طیاروں کی صفائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اپنے برانڈ کو اعلیٰ ترین معیار پر برقرار رکھنا ضروری ہے۔ طیاروں کو بہترین حالت میں رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیپ کلیننگ اور کیبن مینٹیننس کے اقدامات اس عمل اور رفتار کا آغاز ہیں جن کے ذریعے پی آئی اے کے طیاروں کو بہترین حالت میں برقرار رکھا جائے گا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں صفائی، معیار اور سروس کے اعلیٰ معیارات کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر صفائی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیم
پاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس
پاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہ
پاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگو
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیمپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگو
پاکستان سے مزید
