پاکستانوہیل کراچی میں
کراچی کے ساحل پر پہلی بار 45 فٹ طویل اسپرم وہیل دیکھے جانے کا انکشاف
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
سندھ کے ساحل پر پہلی بار اسپرم وہیل دیکھی گئی ہے۔ عالمی ادارہ برائے تحفظِ فطرت (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق دیکھی جانے والی اسپرم وہیل کی لمبائی تقریباً 45 فٹ ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق اسپرم وہیل کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں اس کی مخصوص جسمانی علامات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں وہیل اور ڈولفن سمیت سیٹیشینز کی 26 اقسام موجود ہیں۔ ان میں بلیو وہیل، برائیڈز وہیل اور عربین سی ہمپ بیک وہیل بھی شامل ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق اسپرم وہیل خوراک کی تلاش میں عموماً 300 سے 800 میٹر گہرائی تک غوطہ لگاتی ہے، جبکہ بعض اوقات یہ ایک سے دو کلومیٹر گہرائی تک بھی پہنچ جاتی ہے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ماہی گیری کے جال، بحری جہازوں سے ٹکراؤ اور سمندری آلودگی آبی حیات کے لیے بڑے خطرات ہیں۔ سمندری جانداروں کے تحفظ کے لیے ماہی گیری کے ذمہ دارانہ طریقوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے ملک کے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

رائے اور تجزیہ
ایلون مسک صاحب! ہماری جیسی ترقی آپ کے بس کی بات نہیں
خصوصی رپورٹرائے اور تجزیہ
پاکستان میں اردو کا مستقبل ،قومی زبان یا محض آئینی وعدہ؟
رائے اور تجزیہ
جب شہر کے حاشیے پر کھڑے لوگ بھی بغاوت پر اتر آئیں
پاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیم
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیمپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگو
پاکستان سے مزید
