دنیابرطانیہ میں ہنگامی حالات
برطانوی وزیراعظم کی عوام کو ڈبوں میں بند خوراک اور بوتلوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی ہدایت

بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو کے پروگرام میں میٹ چورلی سے گفتگو کرتے ہوئے برنہم سے جب اس رائے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ بحران کی صورت حال میں شراب کی بوتل آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، تاہم ضروری کام مکمل کرنے کے بعد یہ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
برطانوی وزیراعظم نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ڈبوں میں محفوظ خوراک اور بوتلوں میں پانی کا ذخیرہ رکھیں۔
برطانیہ میں شدید طوفانوں اور سائبر سکیورٹی کی ایک بڑی خامی کے باعث آن لائن نظام میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے بعد اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ غیر متوقع واقعات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
حکومت نے گھریلو سطح پر ہنگامی تیاریوں کے لیے سفارشات مرتب کی ہیں، جن کے مطابق ہر گھر میں کم از کم تین دن کے لیے بوتلوں میں پانی اور ڈبوں میں محفوظ خوراک موجود ہونی چاہیے، تاکہ جنگ، سائبر حملے یا قدرتی آفت جیسی صورت حال میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
برنہم نے مزید کہا کہ اس کا مقصد گھبراہٹ میں خریداری کرنا نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔ ان کے بقول، ’’یہ صرف اتنا ہے کہ گھر میں ضروری سامان مناسب مقدار میں موجود ہو، تاکہ کسی مشکل صورت حال میں کچھ وقت گزارا جا سکے۔‘‘
ایک خاتون نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے ہنگامی ذخیرے میں مسکارا، کنسیلر، سفید شراب کی ایک بوتل، بیکڈ بینز کا ایک ڈبہ اور کسٹرڈ بھی شامل کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بیکڈ بینز بہت پسند ہیں، جبکہ کسٹرڈ کا ایک ڈبہ بھی ان کے خیال میں کچھ عرصے کے لیے کافی ہوگا۔
بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو کے پروگرام میں میٹ چورلی سے گفتگو کرتے ہوئے برنہم سے جب اس رائے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ بحران کی صورت حال میں شراب کی بوتل آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، تاہم ضروری کام مکمل کرنے کے بعد یہ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی ضروریات ہی پر توجہ دیں گے۔ ان کے مطابق، انہیں بیکڈ بینز پسند ہیں اور وہ گھر میں ان کا وافر ذخیرہ رکھتے ہیں، جبکہ سوپ بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹوئیگلٹس (Twiglets) کے بغیر بھی زیادہ عرصہ نہیں گزار سکتے، اس لیے انہیں بھی اپنے ذخیرے میں شامل رکھیں گے۔
درجہ حرارت کو قابو میں رکھتے ہوئے خوراک کی نقل و حمل کرنے والی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم کولڈ چین فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ روسی سائبر ہیکرز برطانیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ خوراک کی ترسیل کے نظام میں کون سے مقامات کمزور ہیں، جہاں خلل ڈالنے سے رسد متاثر ہو سکتی ہے۔
ذرائع
- ویب سائٹBBC NEWS




