دنیایورپ فسادات کی لپیٹ میں
فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کرگئے، بڑے شہروں میں کرفیو نافذ، جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار جاری

البانیہ ،اٹلی اورسوئٹزرلینڈ میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
فرانس میں حالا ت بدستور کشیدہ ہیں پرتشدد مظاہروں ،جلائوگھیرائو اورلوٹ مارکی وارداتوں کے بعد کئی شہروں میں کرفیو لگادیا گیا۔
حکام نے دارالحکومت پیرس، للی اورنیس سمیت متعدد شہروں میں جزوی کرفیو نافذ کردیا۔
اس سےقبل پیرس میں کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم لیکورنو نے میڈیاکو بتایا کہ ا نہوں نے مقامی میئرزکو اختیاردیا ہے کہ وہ عوامی تحفظ کےلیے اپنے شہروں کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگاسکتے ہیں۔۔انہوں نے نقصانات سے نمٹنے اور بحالی کے لیے فنڈزدینے کا اعلان کیا ۔
ہفتے کے روز فرانس بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اورعوامی خدمات میں کمی اورغیرفعال ہونےپر زبردست احتجاج کیا ۔سینکڑوں گاڑیاں نذرآتش کردیں ،کئی ڈپیارٹمنٹل اسٹور میں لوٹ مار اورتوڑپھوڑ کی گئی۔
البانیہ ،اٹلی اورسوئٹزرلینڈ میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے طلبا نے فرانسیسی طلبا سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے معیار تعلیم بہترکرنےپر زوردیا۔۔اٹلی میں سینکڑوں افراد نے رہائشی مسائل حل کرنے اورمہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا۔
فرانسیسی ماہرین نے کہا ہے کہ بدترین ہنگامیوں نےصدر میکرون کی حکومت کو شدید سیاسی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
صدرٹرمپ نے پھر فرانس میں امیگریشن کو مظاہروں کا ذمہ دارقراردیا ہے۔انہوں نے فرانس کو سرحدیں بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ فرانس پر تارکین وطن قابض ہیں۔




