صحتپولیو کے مکمل خاتمہ لازمی قرار
پولیو کے مکمل خاتمے تک بہتری بے معنی ہے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے طویل سفر طے کیا ہے اور صورتحال میں بہتری بھی آئی ہے-
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر سے چیف سیکرٹری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں سندھ میں پولیو کے خاتمے، حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی اور بچوں کی صحت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری (FC&I) انور الحق نے اسلام آباد سے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مصطفیٰ کمال نے زور دیا کہ بچوں کی پیدائش کے اندراج (برتھ رجسٹریشن) کے وقت ہی پولیو ویکسینیشن اور دیگر حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔
اجلاس میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماحولیاتی نگرانی (Environmental Surveillance) کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ سندھ کے 114 بنیادی مراکز صحت (BHUs) کے ذریعے حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر نے کہا کہ پولیو وائرس ایک چیلنجنگ وائرس ہے جو ارتقائی عمل سے گزرتا ہے، اس لیے اس کے مکمل خاتمے کے لیے موجودہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ (Stunted Growth) اور ماؤں میں غذائی قلت (Maternal Malnutrition) جیسے اہم صحت کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ شرکاء نے بچوں اور ماؤں کی صحت بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانSpokesman
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

صحت
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاک چین دوستی اسپتال کی تبدیلی کی کہانی، دیکھیے اس دستاویزی فلم میں
صحت
پمز اسپتال کی گورننس میں اصلاحات، بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کی سفارش
پاکستان
تھرپارکر میں ایمبولینس میں آتشزدگی سے حاملہ خاتون اور اسپتال کے 4 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق
تازہ ترین
پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہپاکستان
محمدی ہاؤس: کراچی کی پہلی بلند ترین عمارت، جو کبھی پاکستان کا پہلا اسکائی اسکریپر کہلائیجرائم
میر رضا کیس: سابق ایس ایچ او گلستانِ جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرفپاکستان
حیدرآباد میں انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے عوامی اجتماع، ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہپاکستان
مصطفیٰ کمال کی گلشن اقبال میں خصوصی انٹریکٹو سیشن میں شرکت، انتظامی یونٹس کے قیام پر گفتگو
صحت سے مزید
