
عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزارتِ صحت نے جعلی ادویات کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
وزارتِ صحت کے ادارے ڈرگ کنٹرول آئی سی ٹی نے شہری کی شکایت پر اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایکسل ڈائیگناسٹک لیب سے مشتبہ انفلوویک ٹیٹرا ویکسین برآمد کرلی، جبکہ لیبارٹری کے سی ای او سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق چیف ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر کی نگرانی میں ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ایکسل ڈائیگناسٹک لیب پر چھاپہ مارا، جہاں مریضوں کو مشتبہ انفلوویک ٹیٹرا ویکسین لگائی جا رہی تھی۔ مذکورہ ویکسین رواں سال پاکستان درآمد ہی نہیں کی گئی۔
کارروائی کے دوران لیبارٹری سے ویکسین کے 27 انجیکشن، متعلقہ ریکارڈ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں ایکسل لیب کے سی ای او ڈاکٹر نصیر احمد، منیجر بلال عباسی اور شیر دل شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی ویکسین کا لاٹ نمبر 913 پہلے ہی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے جعلی قرار دیا جا چکا تھا، جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) بھی اس مشتبہ ویکسین کے حوالے سے پہلے ہی ریپڈ الرٹ جاری کرچکی تھی۔
لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے مزاحمت کے باعث کارروائی ایف آئی اے کی معاونت سے مکمل کی گئی۔ مشتبہ ویکسین کی خریداری، ترسیل اور استعمال کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ معاملے میں دیگر ممکنہ طور پر ملوث افراد کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ڈرگ کنٹرول ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزارتِ صحت نے جعلی ادویات کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانPRO
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

صحت
پولیو کے مکمل خاتمے تک بہتری بے معنی ہے، مصطفیٰ کمال
صحت
کراچی: عباسی شہید اسپتال میں ممنوعہ سرنجز برآمد ، تحقیقات شروع
صحت
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاک چین دوستی اسپتال کی تبدیلی کی کہانی، دیکھیے اس دستاویزی فلم میں
پاکستان
تھرپارکر میں ایمبولینس میں آتشزدگی سے حاملہ خاتون اور اسپتال کے 4 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق
تازہ ترین
جرائم
کراچی میں آن لائن جوئے کا 240 ارب روپے کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتارپاکستان
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، پولیس کے چھاپےپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، مصطفیٰ کمال
صحت سے مزید
