پاکستانآرمی چیف اور فیلڈ مارشل
بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
ISPRفیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) نے پشاور میں کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو صوبے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، سرحدی انتظامات اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کے سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھی جائیں گی اور انہیں جہاں بھی پایا گیا، سخت نشانہ بنایا جائے گا۔
سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔
پشاور پہنچنے پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔




