خصوصی ویڈیوپاکستانپانی کا بحران
پانی کے بحران سے ستائے شہریوں نے واٹر کارپوریشن کے ایم ڈی کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا
سولجر بازار اور پارسی کالونی کے مکینوں نے نائنتھ مائل کارساز پر ایم ڈی احمد علی صدیقی کے دفتر کا گھیراؤ کیا؛ انہوں نے اپنے بچاؤ کے لئے پولیس طلب کرلی
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
کراچی: سولجر بازار اور پارسی کالونی کے اطراف میں پانی کے شدید بحران سے ستائے لوگوں نے نائنتھ مائل کارساز پر کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی احمد علی صدیقی کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا۔ احمد علی صدیقی نے اپنے بچاؤ کے لئے پولیس طلب کرلی۔
مکینوں کا موقف تھا کہ وہ پانی اور سیوریج کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ان کے گھروں میں پانی کی ایک بوند بھی فراہم نہیں کی گئی۔ متعلقہ عملے سے رابطہ کیا جائے تو وہ کوئی جواب نہیں دیتا، اور واٹر بورڈ کے مقامی دفتر میں کوئی ذمہ دار موجود نہیں ہوتا جو بتا سکے کہ ان کے علاقے میں پانی کب آئے گا۔ اس کی وجہ سے لوگ ٹینکروں کے ذریعے مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ علاقے میں سیوریج کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا نظام متاثر، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
پاکستان
مصطفی کمال کا اجتماع سے خطاب، اعظم بستی کی پختون برادری کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
پاکستان
تھرپارکر میں ایمبولینس میں آتشزدگی سے حاملہ خاتون اور اسپتال کے 4 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحقپاکستان
نئے انتظامی یونٹس کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی، واپسی کا راستہ نہیں، مصطفیٰ کمال
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیمپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگو
پاکستان سے مزید
