پاکستانپانی کا بحران
گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا نظام متاثر، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
KWSCبجلی کی بندش سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ترجمان
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
گھارو پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے بجلی کے نظام میں کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے نتیجے میں کراچی کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
کیبل فالٹ کے باعث متعدد پمپ ہاؤسز اور فلٹر پلانٹ کی بجلی بند، شہر کو تقریباً 14 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا متوق
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث گھارو نیو پمپ ہاؤس، گھارو اولڈ پمپ ہاؤس اور فلٹر پلانٹ کی بجلی بند ہوگئی، جس سے گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو روزانہ تقریباً 30 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث شہر کو تقریباً 14 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا متوقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن شہر کو روزانہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے، جبکہ بجلی کی بندش کے باوجود کراچی کو 536 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری ہے۔
واٹر کارپوریشن حکام بجلی کی فراہمی بحال کرانے کے لیے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق بجلی بحال ہوتے ہی گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔
ذرائع
- بیانKWSC Spokesman



