پاکستانپی آئی اے
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن نے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا

کمرشل ہوابازی میں 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں، عمان، قازقستان اور افریقہ میں تین ایئرلائنز کے سربراہ رہ چکے ہیں
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایڈرین ہملٹن مانز نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں کمرشل ہوابازی کی صنعت میں 30 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے اور وہ اس سے قبل عمان، قازقستان اور افریقہ میں تین مختلف ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایڈرین ہملٹن کو ہوابازی کی صنعت میں اصلاحات متعارف کرانے اور ایئرلائنز کی کارکردگی بہتر بنانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے کنسورشیم اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سبکدوش ہونے والے سی ای او ایئر وائس مارشل (ر) عامر حیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پی آئی اے کے چیئرمین نے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ایئرلائن کی خدمات کا معیار بہتر بنائیں گے اور اسے دنیا کی صفِ اول کی ایئرلائنز میں شامل کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ذرائع
- بیانPIA Spokesman




