پاکستانخوابوں کا سفر
پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر پاکستان پہنچ گیا
لندن سے اسلام آباد پہنچنے والے طیارے کو پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خوش آمدید کہا، جدید طیارے کی شمولیت فضائی بیڑے کو جدید بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لیز پر حاصل کردہ پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ جدید ترین طیارے نے لندن سے پرواز پی کے 786 کے طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
یہ طیارہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر ہے۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ڈریم لائنر کا استقبال کیا۔
بوئنگ 787 ڈریم لائنر جدید فضائی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس میں دورانِ پرواز تفریح کی سہولیات اور کشادہ و آرام دہ کیبن شامل ہیں۔ طیارے کو مسافروں کے لیے زیادہ آرام دہ اور بہتر سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ڈریم لائنر کی شمولیت قومی ایئرلائن کے فضائی بیڑے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
جدید طیاروں کی شمولیت کے ذریعے پی آئی اے کا مقصد بین الاقوامی معیار کے مطابق سفری سہولیات فراہم کرنا، مسافروں کے آرام میں اضافہ کرنا اور بین الاقوامی فضائی آپریشنز کو مزید بہتر بنانا ہے۔
بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانSpokesman
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن نے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا
پاکستان
مصطفی کمال کا شکریہ انہوں نے میری سوچ کو عملی جامہ پہنایا ، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان
حکومت کا پٹرول 5 روپے 16 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
پاکستان
سی ڈی اے نے 40 سال بعد اربوں روپے مالیت کی گیارہ سو کنال اراضی واگزار کرا لی
تازہ ترین
طرزِ زندگی اور معاشرہ
ویسپا اسکوٹر؛ ایک سواری ، ایک عہد کی تاریخپاکستان
موجودہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، فیصل ندیمپاکستان
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاسپاکستان
بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور کا سینئر صحافیوں اور اینکرز کےاعزاز میں عشائیہپاکستان
صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگو
پاکستان سے مزید
