پاکستانپیٹرولیم مصنوعات
حکومت کا پٹرول 5 روپے 16 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا، اوگرا نے حکومتی پرائسنگ میکنزم کے تحت 20 اکتوبر 2026 کے لیے نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کیا، پٹرول کی قیمت 5 روپے 16 پیسے کمی کے بعد 381 روپے 14 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 69 پیسے سستا ہونے کے بعد 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہو گیا
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، دس روز میں پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی عوام کے لیے کسی حد تک ریلیف کی امید بن گئی، ڈیزل سستا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات میں بھی کمی کی توقع ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کے لیے مہنگائی کے بوجھ میں کمی کی امید ہے، تاہم اس ریلیف کے حقیقی ثمرات اسی وقت عوام تک پہنچیں گے جب ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی
ذرائع
- بیانPress Release




