پاکستانپی آئی اے
پی آئی اے کے نئے یونیفارمز معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی تیار کریں گے
نئے یونیفارمز کی رونمائی 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد کے لیے بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی-ترجمان
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے نئے یونیفارمز کے ڈیزائن کے لیے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا انتخاب کر لیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق نئے یونیفارمز کی رونمائی 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد کے لیے بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی، جس میں نئے یونیفارمز میں ملبوس عملہ مسافروں کا استقبال کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے معروف فیشن ڈیزائنرز کو نئے یونیفارمز کے ڈیزائن تیار کرنے کی دعوت دی تھی۔ ڈیزائنز کا انتخاب جدت، اعلیٰ معیار اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں جدید ترین اور دورانِ پرواز تفریحی سہولیات سے لیس طیاروں کی شمولیت، موجودہ طیاروں کی نشستوں اور کیبنز کی بہتری، نئے عملے کی شمولیت اور کھانوں کے نئے مینو سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے یونیفارمز ایئرلائن کی تبدیلی اور جدت کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
ذرائع
- بیانSpokesperson PIA




