
خصوصیتحقیقاتتحقیقاتی رپورٹسائیکل رکشہ
1959 کا اکتوبر جب کراچی میں سائیکل رکشہ چلانے پر پابندی لگائی گئی
حکومت کا خیال تھا رکشہ بند ہونے سے سواری کے مسئلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا
تحریر: سلیم اللہ صدیقی
عروس البلاد ،روشنیوں کا شہر ،غریب پرور ، معاشی حب منی پاکستان کراچی نے کئی طرح کے دور دیکھے ہیں
۔اکتوبر 1959 کا اکتوبر کراچی کی تاریخ کے حوالے سےاہم مہینہ ہے ۔اس سال کراچی کی دارلخلافے کی حیثیت ختم ہونے پر منتقل ہونے والے وفاقی سرکاری ملازمین کی پہلی کھیپ اسلام آباد روانہ ہوئی تھی تو اسی کے ساتھ جنرل جنرل ایوب کے زیرقیادت وفاقی حکومت نے کراچی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کیا۔
کراچی میں سائیکل رکشے
کراچی میں 1948 سے سائیکل رکشہ بحثیت پبلک ٹرانسپورٹ چل رہے تھے یہ سائیکل رکشے دو سے تین مسافروں کےلیے سستی سواری تھی جسے ڈرائیور اپنے ٹانگوں کی محنت سے چلاتا تھا ، جن کی تعداد میں اضافہ آبادی بڑھنے کے ساتھ ہورہا تھا ۔
پابندی کا اعلان
22 اکتوبر کو سرکاری طورپر اعلان کیا گیا کہ حکومتِ پاکستان نے یکم اپریل 1960 سے کراچی میں سائیکل رکشہ چلانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہےاورا نئے سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن بند کی جارہی ہے، جورکشے ابھی تک رجسٹڑڈ نہیں وہ مکمل بند کردیئے جائیں گے اور بے روزگار رکشہ ڈرائیوروں کے متبادل روزگار کا جائزہ بھی لیا جائے گا ،جس کا سروے شروع کردیا گیا ہے ۔
اعلان میں بتایا گیا تھا کہ اسی طرح کے سال کے آغاز میں کئے جانے والے سروے سے معلوم ہوا تھا کراچی میں تقریبا15 ہزار سائیکل رکشے چل رہے ہیں جن میں سے صرف نو ہزار کولائسنس جاری کئے گئے ہیں۔
وزارت ریلوے و مواصلات ٹرانسپورٹ ڈویژن کے ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت اور معاشرتی بہبود کے حکام کی ماہرانہ رائے کے مطابق رکشہ کھینچنا نہ صرف غیرانسانی کام ہے بلکہ رکشہ ڈرائیوروں کی صحت کے لیے بھی مضر ہے ،اس کے علاوہ سائیکل رکشہ ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بھی ہیں۔
حکومت کا خیال تھا رکشہ بند ہونے سے سواری کے مسئلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ جب تک رکشے بند ہوں گے اس وقت تک کراچی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں اور ٹیکسیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجائے گا ،جہاں تک بےروزگار سائیکل رکشہ ڈرائیوروں کا تعلق ہے کراچی میں غیرتربیت یافتہ مزدوروں کی مانگ ہے اس لیے بے روزگار ہونے والے ڈرائیورز کوکراچی میں کھپانے کےلیے کوئی خاص مشکل نہیں ہوگی ۔
پابندی پر عمل درآمد
ٹرانسپورٹ قلت کے باوجود حکومت نے اپریل 1960 سے اس کارروائی پر سختی سے عمل درآمد شروع کردیا تھا۔پھر بتدریج سائیکل رکشہ پر ملک کے دیگر حصوں میں بھی بتدریج پابندی لگا دی گئی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں جس سائیکل رکشہ پر پابندی لگے نصف صدی ہوچکی ہے ،وہ سائیکل رکشے آج بھی بھارت اور بنگلہ دیش میں کئی مقامات پر استعمال ہورہے ہیں۔
ذرائع
- دستاویزSaleemullah Siddiqui







