
طرزِ زندگی اور معاشرہپینٹ ہاؤس
کراچی میں پینٹ ہاوس کے نام پر مکینوں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں
چھت مشترکہ ہے بلڈرز بلڈنگ کی چھت فروخت نہیں کرسکتے ،خریدار کا کروڑوں کا نقصان
تحریر: سلیم اللہ صدیقی
کراچی میں آبادی کا پھیلاو بلند و بالا عمارتوں کے ذریعے عمودی رخ بڑھ رہا ہے ،شہر کی تعمیرو ترقی میں سرکاری اداروں کے ساتھ نجی بلڈرز کا بھی بڑا حصہ ہے ،لیکن سرکاری اداروں کی کارکردگی کی طرح کئی بلڈرز بھی الزامات کی زد میں ہیں ۔
کبھی کراچی میں چار سے چھ منزلہ عمارت تعمیر ہوتی تھیں تو پارکنگ سے لے کر چھت تک ہرفلیٹ والا مشترکہ مالک ہوتا تھا، آج اسی رقبے پر40 سے 60 منزلہ رہائشی یونٹ بنائےجارہے ہیں ،وہاں کا ہر کونہ کروڑوں روپے میں بیچا جارہا ہے ۔لیکن کروڑوں روپے میں بیچنے والے عمارتوں کی چھت کی ملکیت بلڈنگ مکینوں کے بجائے پینٹ ہاوس کے نام پرانہیں دینے کے بجائے بیچ رہے ہیں جو ایک زمانے سے قابل اعتراض نکتہ ہے کیا بغیر چھت کے بلڈنگ کی فروخت کروڑوں روپے کے خریدارمکینوں کے بنیادی حق پرحملہ نہین ہے ۔
ممبئی سے ایک فیصلہ
تاہم پڑوسی ملک سے اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ بھارت کے کمرشل حب ممبئی میں بھی آبادی کا پھیلاو عمودی ہے ،چھت مشترکہ ہے ایک ایسے ہی معاملے پراہم فیصلہ سامنے آیا ہے جسے نظائر بنا کر کراچی کے سوک مسائل کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیمیں یا شخصیات نظیر بنا کر انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہیں ۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو اپیلیٹ کورٹ نے اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ بلڈرز عمارتوں کی مشترکہ چھتوں کو کسی ایک شخص کی نجی ملکیت کے طور پر فروخت نہیں کر سکتے۔
مشترکہ جگہوں پرغیر قانونی قبضے کو عدالتی کارروائی یا حکمِ امتناعی کے ذریعے تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ محض کسی جگہ کا طویل عرصے تک استعمال کرنے یا اس کے مینٹیننس چارجز ادا کرنے سے اس پر قانونی ملکیت کا حق قائم نہیں ہوتا۔ یہ فیصلہ ممبئی کے ورلی علاقے میں واقع شاہ اینڈ نہار انڈسٹریل پریمیسس کوآپریٹیو سوسائٹی سے متعلق ایک پرانے تنازع میں سنایا گیا۔معاملہ 2 ہزار 370 مربع فٹ کی کھلی چھت سے متعلق تھا، جو ایک صنعتی یونٹ سے متصل ہے۔
تنازع کی تفصیل
عدالت نے عبدالقدیر عبداللطیف اور سوپاری والا ایکسپورٹس کی جانب سے چھت پر انفرادی ملکیت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سوسائٹی کے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالت نے کوآپریٹیو کورٹ کے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔اس فیصلے سے سے ٹیرس خریدنے والے عرضی گزار کو کروڑوں کا نقصان ہو گیا۔
عرضی گزار عبداللطیف کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے 1986 میں گنگا ٹرسٹ سے 1720 مربع فٹ کا صنعتی یونٹ اس سے متصل 2370 مربع فٹ کی چھت سمیت خریدا تھا۔ ٹرسٹ نے یہ جائیداد 1985 میں شاہ اینڈ نہار ڈیولپرز سے حاصل کی ، عرضی گزاروں نے فروخت کے معاہدوں، تصدیقی دستاویز اور مینٹیننس بلوں کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوسائٹی تقریباً ایک دہائی تک صنعتی یونٹ کے ساتھ چھت کے مینٹیننس چارجز بھی وصول کرتی رہی، لیکن 1998 میں اس نے چھت کو ان کے استعمال سے الگ کر دیا۔







