پاکستانکراچی میں رہنے والا ہر شخص ہمارا اپنا ہے-مصطفی کمال
انتظامی یونٹس کے قیام کی جدوجہد، کراچی کے عوام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر متحد ہوں، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان کو بڑے عوامی اجتماع کی تیاریوں اور رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت
تحریر: نیوز لیڈ 360 ٹیم
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کا قیام کسی ایک سیاسی جماعت یا طبقے کا نہیں بلکہ کراچی سمیت ملک کے تمام شہریوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ یہ الیکشن نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ ہے، عوام سیاسی اور جماعتی اختلافات سے بالاتر ہوکر اس جدوجہد میں متحد ہوں۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی تین کروڑ آبادی کے ہر فرد تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ انتظامی یونٹس کا قیام پورے شہر کا مسئلہ ہے۔ کراچی کے عوام اپنے بچوں، خاندانوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے ہمراہ اس مقصد کے لیے منعقد ہونے والے بڑے عوامی اجتماع میں شرکت کریں۔ ایسا اجتماع ہونا چاہیے جس میں صرف کارکنان نہیں بلکہ پورا شہر شریک ہو۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام کی جدوجہد میں کسی جماعت کو ووٹ دینے یا نہ دینے کی کوئی شرط نہیں۔ عوام آئندہ انتخابات میں جسے چاہیں ووٹ دیں، تاہم اپنے بنیادی حقوق اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے آج سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔ کراچی کے اس فیصلے پر پورے پاکستان کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں رہنے والا ہر شخص ہمارا اپنا ہے، اس جدوجہد میں کوئی اپنا یا پرایا نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے شہر کے لیے عملی جدوجہد کا موقع اور ذمہ داری دی ہے۔
اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی، سی او سی انچارج و رکن مرکزی کمیٹی فرقان اطیب، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر انیس قائم خانی نے کارکنان کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور عنقریب منعقد ہونے والے بڑے عوامی اجتماع کے لیے بھرپور تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
سی او سی انچارج فرقان اطیب نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان گلی گلی اور محلے محلے جاکر انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔ بڑے عوامی پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلسل فالو اَپ میٹنگز بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان گزشتہ 40 سال سے انتظامی یونٹس کے قیام کی جدوجہد کا حصہ ہے اور اسلام آباد سے اٹھنے والی اس آواز کی بھی حمایت کر رہی ہے۔ اس طویل جدوجہد میں پارٹی کے لاتعداد کارکنان نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، مشکلات اور اذیتیں برداشت کیں جبکہ آج بھی ان کے ساتھی لاپتا ہیں۔
فرقان اطیب کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور شہری مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کو اب ایک نئے مرحلے میں داخل کرنے کا وقت آگیا ہے



بحث میں شامل ہوں
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ سب سے پہلے رائے دیں۔
ذرائع
- بیانSpokesman
یہ بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں

پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
پاکستان
زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو آگ اور خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان
انتظامی یونٹس کے قیام کی عوامی رابطہ مہم اور احتجاجی سرگرمیوں پر مصطفیٰ کمال سے اہم ملاقات
پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کا 22 نومبر کے جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم تنظیمی اجلاس
تازہ ترین
صحت
56 سال قبل کراچی میں پاکستان کے پہلے آئی بینک کا قیام، عطیہ کردہ آنکھوں سے بینائی لوٹانے کی تاریخی مہمپاکستان
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ایک اور بڑا دھچکا، جامشورو میں 1,338 ایکڑ اراضی کے ریونیو اندراجات منسوخجرائم
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرزپاکستان
کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلےپاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے پاک کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم
پاکستان سے مزید
